پاکستان کی مشہور یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد میں اغوا‘ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 16:57 شام


 فاطمہ جناح (مانیٹرنگ رپورٹ) فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر، شاعر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے۔ سلمان حیدر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر بنی گالہ کے علاقہ سے لاپتہ ہوئے۔ شہرہ آفاق نظم ”میں بھی کافر تو بھی کافر“ کے خالق معروف شاعرو سماجی کارکن سلمان حیدر کے اہلخانہ کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان کے فون سے آخری میسج جمعہ کی رات کو موصول ہوا۔ سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیر میں درج کرا دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا تھا سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ہے۔ تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی کو رال چوک سے ملی ہے اور ان کے نمبر سے اہلیہ کو ایس ایم ایس موصول ہوا کہ کورال چوک سے گاڑی لے لی جائے۔