سگے چچا کا بھتیجی کے ساتھ شرمناک سلوک ، (ن) لیگ کے گڑھ سے دل دہلا دینے والی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 16:08 شام
گوجرانوالہ(مانیٹرنگ رپورٹ) پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں شیرخوار بچی ڈیڈھ سال بعد چچا کے گھر سے بازیاب ہو گئی۔ وزیر آباد کے قریب موضع مولو چک کا رہائشی محمد افتخار ڈیڑھ سال قبل وفات پا گیا تھا۔ بھائی کی وفات کے بعد افتخار کی ڈیڑھ ماہ کی بچی جنت کو اس کا چچا ذوالفقار اغواءکرکے لے گیا۔
جنت کی ملکیت اڑھائی کروڑ مالیت کی 29 کنال اراضی ہے جس کی وجہ سے اسے اغواءکیا گیا۔ بچی کی والدہ شبانہ کوثر کے مطابق، تھانہ صدر وزیر آباد پولیس نے آج چھاپہ مار کر ذوالفقار کی تحویل سے بچی برآمد کر لی۔
بچی کو ماں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بچی کی ماں خوشی سے نہال ہے۔ بچی کی ماں شبانہ کوثر کا کہنا ہے کہ شوہر کے بھائی نے اس سے بچی چھینی تھی اور اس پر تشدد بھی کیا تھا۔