لاپتہ ہونیوالی بچی نے ایسا انکشاف کردیا کہ اہلکاروں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 13:48 شام

کوئٹہ (مانیٹرنگ رپورٹ) جیکب آباد کی رہائشی 10 سالہ بچی کو سریاب کوئٹہ کے علاقے شاہکوٹ سے بازیاب کروا لیا گیا۔ 10 سالہ صائمہ کو نامعلوم دہشتگردوں نے کوئٹہ سے اغوا کیا تھا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بچی کو تخریب کاری کے غرض سے اغوا کیا تھا۔ بچی نے ایف سی کو بتایا کہ مجھے جیکب آباد سے اغوا کیا گیا۔والد کا نام قدرت اللہ ہے اغوا کار مجھ سے بم دھماکہ کرانا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں نے مجھے خودکش حملہ کرنے کا کہا تھا۔ دہشتگردوں نے مجھے کہا تھا کہ جہاں پولیس کی زیادہ نفری ہو وہاں جا کر بٹن دبا دی

نا۔ اغوا کاروں نے بہت پیسے دینے کا کہا۔