بھارت سے پاکستان آئی ہوئی اہم مذہبی شخصیت لاہور سے لاپتہ ہو گئی، کہاں گئے؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 17, 2017 | 10:13 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا دہلی کے سید آصف علی نظامی ساتھی سمیت لاہور سے لاپتہ ہو گئے۔ ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کو گمشدگی سے متعلق اطلاع دیہے اورمدد کی درخواست کی ہے۔اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے معاملے کودیکھ رہے ہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں۔ وہ کراچی میں اپنے رشتے داروں سے ملنے کے بعد لاہور آئے تھے۔