قطر ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ کراچی سے برآمد ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 10:04 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) قطر ہسپتال سے گزشتہ روز نومولود بچے کو اغواءکرنیوالی خاتون کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہسپتال سے ہی گرفتار کرلیا جس کے بعد مغوی بچے کو بھی بازیاب کرالیاگیا۔

ایس پی اورنگی ٹاﺅن کے مطابق گرفتار خاتون کی نشاندہی پر بچہ خریدنے والے میاں بیوی کے علاوہ چارخواتین اور تین مردوں کو گرفتار کیاگیا۔یہ تمام افراد ایک افغان اغواءکارگروہ کے لیے کام کررہے تھے اور اس گروہ کا اہم رکن بھی گرفتار کرلیاگیا، یہ تمام گرفتاریاں بچہ اغوائکرنیوالی خاتون کی نشاندہی پر کی گئیں

جبکہ بچے کو اغواءکرکے فروخت بھی کردیاگیا تھا۔حسن سردار نے بتایاکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، کچھ عرصہ قبل بھی قطر ہسپتال سے ایک بچہ اغواءہوا تھا اور اس ضمن میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ا±نہوں نے بتایاکہ اغوائ کار کا تعلق سوات سے ہے اور اس نے منگھو پیر میں رہائش اختیار کررکھی تھی۔