’آئی ایس آئی کاجاسوس‘ چوری ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 11:29 صبح


لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان سے بھارت جانیوالے کبوتروں کو پکڑ کر آئی ایس آئی کا جاسوس قراردیا جاتاہے لیکن لاہور میں توآئی ایس آئی کا یہ جاسوس چوری ہی ہوگیا، جی ہاں ،صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر سے ایک کبوترچوری ہوگیا ہے جس کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق چوری شدہ کبوتر کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پہلا آدمی ہے جس نے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کبوتر پال رکھے ہیں جبکہ سندر پولیس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کبوتر چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے

اس سے قبل کبھی کبوترو ں اور کبھی پاکستان سے اڑ کر جانیوالے غباروں سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے اڑ کر جانیوالے کبوتر کو آئی ایس آئی کا جاسوس قرار دیدیا تھا۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے خوف کا شکار بھارتیوں نے اس بیچارے کبوتر کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی اور اپنے جاسوسی کے آلات کے ذریعے جاسوس کبوتر کی اچھی طرح تلاشی لی۔