ملکی اہم شخصیت اغوا۔۔ سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 15, 2017 | 09:24 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)سیکریٹری ہائرایجوکیشن عبداللہ جان کو علی الصبح اغوا کرلیا گیا‘ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کو گھر سے دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس کے مطابق اغوا کا یہ واقعہ بروری روڈ پر پیش آیا جب عبداللہ جان اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے ان کی گاڑی وہیں بروری روڈ پر پائی گئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے اس ہائی پروفائل اغوا کے واقعہ پرآئی جی بلوچستان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔