پنجاب کے اہم بڑے شہر لاہور سے 125 معصوم بچے ایسی حالت میں بازیاب ، دیکھ کر پھری دل بھی رو پڑیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 06:43 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ ) بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سی آئی اے پولیس نے چار ماہ کے دوران 125 بچے بازیاب کیے اور بھیک منگوانے والی کئی خواتین کو حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،سی آئی اے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری۔لاہور میں سی آئی اے نے بچوں سے بھیک منگوانے والی خواتین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 125 بچے بازیاب کرکے چائلڈ پروٹیکشن اور اید ھی سنٹر کے حوالے کیے جہاں ان کے والدین سے ر

ابطہ کرکے بچے واپس کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔گزشتہ چار ماہ کے دوران سی آئی اے پولیس نے ریلوے اسٹیشن، داتا دربار ، پیر مکی شاہ دربار ، لاری اڈا ، پارکوں اور مشہور سیر گاہوں سے درجنوں بچے بازیاب کیے۔اطلاعات ہیں کہ بازیا ب کیے گئے بچے گھروں سے بھاگے ہوئے اور لاوارث تھے، کچھ بچے والدین سے ناراض تھے کچھ گھریلو پریشانی کے سبب گھر چھوڑ گئے تھے۔