افسوسناک خبر: رات گئے معروف گلوکار کو قتل کردیا گیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 06, 2017 | 07:02 صبح

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ رپورٹ) جنوبی افریقا کے اداکار ڈومی ماسیلیلا اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسیلیلا اپنے ایک دوست کے ہمراہ تھے کہ اچانک اغوا کاروں نے انھیں زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن تاہم ان کی جانب سے مزاحمت پر وہ ماسیلیلا کو گولی مار کر وہاں سے فرار ہو گئے۔
وہاں موجود لوگوں نے اداکار کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے اد

اکاروں نے ماسیلیلا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔