لاہور: سیشن کورٹ میں منہ بولے باپ کے قتل کا بدلہ لینے والے 12 سالہ لڑکے کا حقیقی والد کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ انوکھا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 07:11 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شخص کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے 12 سالہ لڑکے  کو جیل بھجوا دیا گیا ہے  اور آئندہ سماعت پر  پولیس کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمدرمضان ڈھڈی کے روبرواسلام پورہ پولیس نے 12سالہ ملزم حمزہ کا3روزہ جسمانی ریمانڈختم ہونے پرپیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ ملزم حمزہ نے اپنے حقیقی باپ کے قتل کابدلہ نہیں لیا بلکہ اس کاحقیقی باپ کراچی میں کام کرتا ہے۔ عدالت نے حکم تحریر کرنے سے پہلے کمسن ملزم سے استفسار کیا کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے تو ملزم حمزہ نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے انکار کیا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کے خلاف 25فروری تک مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے