محبوبہ کو پانے کے لیے سنگدل باپ کابیٹی کیساتھ ایسا اقدام جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 18:50 شام

 

گجرات(مانیٹرنگ رپورٹ)پیروشاہ میں باپ نے محبوبہ کے آشنا پر مقدمہ درج کرانے کے لیے 5 سال بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے پیروشاہ میں تھانہ دولت نگر کی حدود میں رہائشی شخص نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید اپنی محبوبہ کو حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن اس کا آشنا راستے میں رکاوٹ تھا اور ملزم نے اس کو پھنسانے کے لیے اپنی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا تاکہ اس کا مقدمہ اس پر دراج کرائے۔پولیس کے مطابق بیٹی کے قاتل ملزم عبدا

لحمید کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔