مشرف کو اربوں روپے کس بادشاہ نے دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 10:38 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے مائیک توڑ خطاب میں کہا کہ ملکی اشرافیہ نے قوم کوبدحال کردیا،مشرف کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں مگر ڈھٹائی سے کہاکہ پیسے بادشاہ نے دئیے ،پاکستان کوبنے 70سال گزرگئے لیکن امیر اور غریب میں خلیج ختم نہیں ہو سکی،تاہم اشرافیہ نے اپنی خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی،یہ نظام ہرگز قبول نہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ار

بوں روپے اپنی جیبوں میں ڈال لئے ،مشرف کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں لیکن ڈھٹائی سے کہا پیسے بادشاہ نے دئیے ، ۔تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ نے جوش خطابت میں ایک بارپھر ڈائس پر ہاتھ مارا تو ماضی کی طرح کچھ مائیک گرگئے ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف آج براستہ ترکی لندن روانہ ہوں گے ،وہ لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے ۔