شاہ رخ خان نے بچوں کی خاطر اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے کا ارادہ کر لیا۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 20:23 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بچوں سے بے انتہامحبت کرتے ہیں ،اور اپنا زیادہ تر وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔ میڈیا  کے مطابق  حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران  سُپر اسٹار نے  اعلان کرتے  ہوئے کہا  وہ شراب نوشی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں وہ ایک صحت مند زندگی گزرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کے ساتھ  زندگی کے مزید سال گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے 4 سالہ بیٹے ابرام کے ساتھ   مزید  وقت گزارنا چاہتے ہیں ،میرے ذہن میں گزشتہ رات یہ خیال آیا کہ زیادہ جینے کے لیے  خود کو صحت مند رکھنا ضروری ہے،خاص کر اس وقت جب  آپ کی عمر 50 سال ہو اور آپ کا بیٹا صرف 4 سال کا ہو ،اس چیز نے مجھے  زندگی کی طرف دوبارہ لوٹنے، محبت اور معصومیت کو مختلف انداز میں دیکھنے  کا حوصلہ دیا ہے۔انہوں نےاپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ  مزید 20-25سال  گزارنا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ  ایک صحت مند زندگی طرز زندگی چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ کنگ خان کے والدین کم عمری میں انہیں چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے تھے،لہٰذا وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے  یہ سوچیں  کہ جب انہیں ضرورت تھی وہ  ان کے پاس موجود نہیں تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں انہیں نصیحت کرنے کے لیے اوران  کی زندگی میں آنے والی اونچ نیچ  میں ان کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے بچوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔۔