صحافی کے سوال پر کنگنا نے کیا کیا؟؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 21:22 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر خوشگوار موڈ میں ان کے منہ پر ہلکا سا طمانچہ دے مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا سے بات چیت کے دوران خوشگوار ماحول میں محو گفتگو تھیں کہ اس دوران صحافی نے ان سے فلم میں پولیس کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے  تسلی بخش جواب دیا تاہم صحافی کی جانب سے جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مط

البہ کیا گیا تو اداکارہ نے اسی خوشگوار موڈ میں صحافی کے منہ پر ہلکا سے تمانچہ مارا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ بھی اس کے بعد مسکراتے ہوئے چلتی بنیں لیکن ساتھ ہی صحافی کی بانچھیں کھل گئیں اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔اور اسے خبروں کی زینت بنا دیا۔