ویرات کوہلی میچ کے دوران کس کو گالیاں نکالتے ہیں؟ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر نے خود انکشاف کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 01:47 صبح

نئی دہلی(مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے میدان میں اپنے منفی اور جارحانہ رویے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسرے کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ خود کو گالیاں دیتے ہیں۔

 ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ گالم گلوچ کے حوالے سے ہونے والی کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں اپنے آپ سے ہی باتیں کرتا ہوں اور خود کو گالیاں دیتا ہوں کیونکہ یہ غبار نکالنے کا میرا اپناطریقہ ہے، میں یہ کام ہر سنچری بنانے کے بعد کرتا

ہوں اور ہمیشہ ایسا نہیں کرتا، میں اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہوں کہ تمہیں پچھلے میچ اور پچھلی شارٹ کی نسبت خود کو بہتر بنانا ہے، تم یہ کر سکتے ہو، میں ان میں سے چند ایک کی عزت کرتا ہوں مگر جو میری عزت نہیں کرتا تو میرے پاس بھی ایسی کوئی وجہ نہیں کہ میں اس کی عزت کروں