اس سال سب سے  زیادہ سکور کرنے والا بیٹسمین

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 18:28 شام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک):وراٹ کوہلی 2016 میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے ہیںممبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انڈیا نے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی ہے، جب کہ انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ایک اور سینچری بنا لی ہے۔اس اننگز کے دوران جب کوہلی کا سکور 55 رنز تک پہنچا تو وہ انگلش بلے باز جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر 2016 میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلےباز بن گئے۔وراٹ کوہلی 87.64 کی اوسط سے 2450 سے زائد رنز بنا کر 2016 کے کامیاب ترین بلےبازوں کی فہرست کی چوٹی پر

پہنچ گئے ہیں۔ جو روٹ 2399 رنز بنا کر دوسرے، جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2186 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب سے تھوڑی دیر قبل تک انڈیا نے انگلینڈ کے 400 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 405 رنز بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ کوہلی 123 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔انڈیا کی جانب سے مرلی وجے اور چیتیشور پجارا نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔دونوں بیٹسمیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 146 رنز کی شراکت قائم کی۔ میزبان ٹیم نے جانب سے مرلی وجے نے دس چوکوں اور چین چھکوں کی مدد سے 136 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اب تک معین علی نے دو جب کہ عادل رشید اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انڈیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 100 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیںپانچ ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انڈیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان راج کوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بےنتیجہ رہا تھا جبکہ موہالی اور وشاکھاپٹنم میں انڈیا نے فتح حاصل کی تھی۔