ہم تو ڈوبے ہیں صنم ۔۔۔کرپشن کی رانی کے کالے کرتوتوں کا پردہ چاک ہونے کے بعد اسکی 20 سالہ بیٹی کا کیا حشر کیا گیا ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 05:41 صبح

سیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی بیس سالہ شہری چونگ یو را کو ڈنمارک میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنوبی کوریائی حکام نے کرپشن کے ایک اسکینڈل میں اس نوجوان لڑکی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

گرفتار ہونے والی لڑکی کی والدہ چوئی سُون سِل جنوبی کوریائی حکومت کو ہلا دینے والے کرپشن کے ایک اسکینڈل کی مرکزی کردار ہیں۔ گرفتار ہونے والی اس لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے

تعلیمی ریکارڈ کے حوالے سے ’مجرمانہ مداخلت‘ کا ارتکاب کیا ہے۔ چوئی سُون سِل جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گن ہے کی دوست بھی ہیں۔ نو دسمبر کو اس خاتون صدر کے خلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہو گئی تھی اور صدر کے تمام تر اختیارات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا