شمالی کوریا کے صدر نے شرمناک دوادنیا بھر میں پھیلانے کا حکم دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 19:28 شام

پیانگ یانگ (شفق ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے مغربی ممالک کو اکثر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ اسکی طرف سے مغربی ممالک پر ایٹم بم تو نہیں پھینکا گیا تاہم جنسی قوت میں اضافے کی ادویات کا حملہ کر دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی جنسی قوت میں اضافے کی ایک دوا پوری دنیا، بالخصوص مغربی ممالک میں پھیلانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ دوا ایک سمندری جانور ’’سی ارچن‘‘ (Sea Urchin)، سانپ کے عرق

، کھمبیوں اور شراب کے آمیزے سے بنائی جاتی ہے۔ رپورٹ کیمطابق اس گولی کی پیکنگ پر انگریزی، چینی اور روسی زبانوں میں ہدایات درج کی گئی ہیں۔ یہ گولیاں اس قدر طاقتور ہیں کہ ان کا اثر 8 گھنٹے تک باقی رہتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’شراب میں بھگوئی ہوئی کھمبیوں سے بننے والی ادویات تھکن، جنسی کارکردگی، خون کی صفائی، جوانی کی طوالت، پریشانی سے نجات اور قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرنے کیلئے اکسیر ہوتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق کم جونگ ان نے تو اس دوا کے متعلق یہ بھی دعویٰ کر رکھا ہے کہ یہ کینسر کے علاج کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔