عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں : خیبرپختونخوا کے عوام کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 07:51 صبح

پشاور(ویب ڈیسک) برطانیہ کی ایک فرم نے خیبرپختونخوا میں سیمنٹ کا پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  کی  کئی ماہ کی جد وجہد کے بعد  ایک برطانوی کمپنی اس بات پر رضامند  پو گئی ہے کہ وہ  خیبرپختونخوا  میں 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک سیمنٹ پلانٹ قائم کرے گی۔

 میڈیارپورٹ کے مطابق اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت اور برطانوی فرم کے درمیان

معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ پلانٹ 2020ء کے آخر تک مکمل ہوگا جس پر 40 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی، پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے