عمران خان کی گڈگورننس کے ہر طرف چرچے :خیبر پختونخوا کے احتساب قوانین مثال کے طور پر پیش ہونے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 04:43 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قوانین میں قومی احتساب کمیشن کی تشکیل کے طریقے کار کے بارے میں سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئیں،ان جماعتوں کے کمیٹی میں موجود ارکان سے قومی احتساب کمیشن کے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین ا ور ارکان کی اہلیتوں  تعیناتی کے ضابطے کار پر 2 فروری کو آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کو احتساب کے ملکی قوانین بشمول خیبر پختونخوا کے احتساب قوانین پر بریفنگ دے دی گئی،آئندہ

اجلاس میں چین اور مغربی ممالک کے قوانین کے مسودے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین کمیٹی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ تمام متعلقہ جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے۔ وزارت قانون و انصاف کی طرف سے کمیٹی ارکان کو انسداد کرپشن کے حوالے سے دیگر ممالک ملائشیا،بنگلا دیش، بھارت ، سری لنکا کے قوانین پر بریفنگ دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں چین، ساؤتھ کوریا اور مغربی ممالک کے قوانین پر بریفنگ دی جائے گی