تبدیلی آ گئی : کے پی کے حکو مت کا ایسا شاندار کارنامہ جس کی آپ بھی تعریف کریں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 05:39 صبح

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز  کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مظفر سید نے خیبرپختونخوا کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سود کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز پشاور سے ہوگا ۔ نجی سود کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ کارروائی کا دائرہ کار

 صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔