منشیات کیس میں کویتی اداکار عادل المسلم ساتھی سمیت گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 05:21 صبح

عزت اور شہرت راس نہ اآئی منشیات کے دھندے میں ملوث کویتی اداکار ساتھی سمیت جیل پہنچ گیا۔

کویت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ایک سرکردہ اداکار کو اس کے عراقی نژاد ساتھی ایجنٹ سمیت حراست میں لیا ہے جن پر منشیات کا دھندہ چلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ کاسمٹیک کی اشیاء کی شکل میں کیمیکل اور منشیات کو ملا کر منشیات تیار کرتے اور انہیں اندورن اور بیرون م

لک بالخصوص یورپی ملکوں کو فروخت کرتے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور اداکار عادل المسلم نے اعتراف کیا ہے کہ کویت میں قائم اس کے دفتر کے اندر ایک کارخانہ قائم ہے جس میں منشیات کی تیاری اور اس کی پیکنگ کے بعد وہیں سے خریدو فروخت کی جاتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر عادل المسلم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے بعد کی تصویر سامنے آنے پر لوگوں نے اسے کسی فلمی سین کے طور پر لیا اور کسی کو یقین نہیں تھا کہ المسلم جیسا اداکار بھی منشیات کے فروغ میں ملوث ہو سکتا ہے۔البتہ بعد میں جب کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ عادل المسلم اور اس کے ایک کویتی ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر منشیات تیار کرنے اور اسے اندورن اور بیرون ملک فروخت کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے