ساٹھ سال کے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 05, 2017 | 17:45 شام
کویت سٹی(مانیٹرنگ)سرکاری محکموں میں کام کرنے والے 60سال کے غیرملکی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ سول سروس کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام حکومتی اداروں میں کام کرنے والے ان غیرملکی ملازمین کو برخواست کیا جائے گا جن کی عمر60ہوگئی ہے اور ان کی جگہ کویتی شہری بھرتی کئے جائیں گے۔ مقامی اخبار الانبائ کے مطابق کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہزاروں کویتی شہری اعلی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد سرکاری ملازمت کے منتظر ہیں۔ ان نوجوانوں کو غیرملکیوں کی جگہ بھرتی کیا جائے گا۔ سول سروس کمیشن کے فیصلے میں کسی بھی شہریت کے ملازمین کو استثنائ نہیں ہوگا تاہم فیصلے کے نفاذ سے پہلے حکومتی اداروں میں کام کرنےو الے غیرملکی ملازمین کو کافی مہلت دی جائے گی۔