بڑا کریک ڈاؤن : لاہور میں 15 لیبارٹریاں سیل کردی گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 07:55 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کا لاہور میں عطائی ڈاکٹرز اورغیر قانونی لیبس کے خلاف کریک ڈاون دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں قائم 15 غیر قانونی لیب کو سیل کردیا گیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر قانونی لیبز کے خلاف کمر کس لی۔گزشتہ روز بھی  لاہور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کے دوران درجن سے زائد غیرقانونی لیب سیل کردی گئیں۔پنجاب ہیلتھ کی

ئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے بند روڈ،میو اسپتال کے اطراف اور اقبال ٹاون میں کارروائی کی ۔ لیبس کوعطائی ڈاکٹر چلا رہے تھے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز بھی 27 لیبس کو سیل کرنے کیساتھ نوٹسز بھی جاری کیے تھے ۔دوسری جانب لیب مالکان کا کہنا ہے حکومت لیب کی چیکنگ کے لیے کوالفائیڈ اسٹاف بھرتی کرے۔