لیگی عہدیداروں کے الیکشن کے دوران خواتیں کارکن کیوں بپھریں اور روتی رہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 19, 2016 | 18:18 شام
لاہور(مانیٹرنگ)ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے پارٹی الیکشن میں ورکرز خواتین کو انتظامیہ نے ہال میں منعقدہ الیکشن تقریب میں داخلے سے روکا تو خواتین پھٹ پڑیں۔ اعلی قیادت سے نالاں خواتین لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچیں تھیں۔ خواتین سینئر پارٹی رہنماؤں اور گیٹ سیکورٹی سے الجھتی پارٹی کیخلاف پھٹ پڑیں۔
خواتین کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے الیکشن میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور انٹری لسٹوں میں نام تک شامل نہیں کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، خواجہ احمد احسان کے ساتھ گلے شکوے کرتے ہوئے خواتین ورکرز رو پڑیں