ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی طرف سے لاہور والوں کے لیے خوشخبری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دعوٰی کیا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم لاہور میں کھیلنے کیلیے راضی ہوگئی ہے۔ تاہم کیربیئن بورڈ کے حکام سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان چاہتے ہیں،امن و امان کے حالات بہتر رہے تو ٹیم پاکستان آئے گی،جواب میں گرین شرٹس بھی ویسٹ انڈیز کے ساتھ فلوریڈا میں میچ کھیلیں گے۔لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ پی ایس ایل نے پی سی بی کا کلچرتبدیل کردیا، ملک میں باصلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں لیکن ان کو مواقع نہیں مل رہے تھے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بہت سے نئے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں، ٹوئنٹی 20ہمارے لیے نئی چیز تھی،اس لئے ہارتے رہے، لیگ ہمیں ماڈرن کرکٹ کے قریب لے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی سی بی میں بہت سے سیاسی لوگ تھے،گھوسٹ ملازمین بھی بڑی تعداد میں بھرتی کئے گئے،اب صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے،نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کلب اور اسکول کرکٹ کے منصوبے شروع کررہے ہیں،اس کے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔