پشاور زلمی کیخلاف لاہور قلندرز کا حیرت انگیز آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 18:21 شام

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو برینڈن میکولم کی قلندرز الیون 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس میں 4 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ مجموعی طور پر 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا او

ر پہلے ہی اوور میں کپتان میکولم چلتے بنے جس کے بعد کھیل کے دوسرے اوور میں اوپنرز جیسن رائے 9 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔ چوتھے نمبر پر میدان میں آنے والے گرینٹ ایلیٹ بھی ایک ہی گیند کے مہمان بنے جس پر وہ واپس چلتے بنیں۔لاہور قلندرز کے سنیل نارائن 2، محمد رضوان 11، سہیل تنویر اور بلاول بھٹی ایک ایک اور محمد عرفان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 3، کرس جورڈن 2، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اور لاہور قلندرز کی ساری ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا۔