خود کش حملے ‘ لاہور قلندرز کے مالک نے بڑا اعلان کردیا۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:37 صبح

شارجہ (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی کو حالیہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
 
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں رانا فواد کا کہنا تھا کہ ” ہم اس کامیابی کو لاہور،پشاور،مہمند ایجنسی اور سیہون شریف کے دھماکوں کے متاثرین نام کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اونچا مقام عطا فرمائے۔“

/>  
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل میں دوسری کامیابی اپنے نام کی تھی۔