بریکنگ نیوز: لاہورمیں خوفناک دھماکا، ہرطرف تباہی پھیل گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 12:24 شام

 


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) میڈیاذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے وحدت روڈپرواقع چائنہ سیل پوائنٹ میں زوردارسلنڈردھماکاہواہے۔ریسکیوذرائع کےمطابق سلنڈردھماکےمیں متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق لاہور کےاہم علاقےوحدت روڈپرواقع چائنہ سیل پوائنٹ میں زوردارسلنڈردھماکاہواہے۔جس میں متعددافرادکےزخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ سیلنڈردھماکاہوتےہی آگ پھیل گئی ہےاورہرطرف تباہی کےمناظردکھائی د ے رہے ہیں۔


ذرائع کابتاناہے کہ ریسکیوٹیمیں آگ بجھانے جا

ئے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔چائنہ سیل پوائنٹ میں موجودتمام سامان جل کرراکھ ہوگیاہے۔زخمی افرادکوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے۔جبکہ ریسکیواہلکاروں کابتاناہے کہ زخمی افرادمیں سے4کی حالت تشویشناک ہے۔