قتل و غارت، لوٹ مار پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بھڑک اُٹھے،آپے سے باہرپولیس اور ڈاکواپنی ڈگر پر،لاہور میں ڈاکے جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 03:58 صبح

لاہور(مانیٹرنگ) شہر میں قتل و غارت اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قوت برداشت جواب دے گئی۔ کہتے ہیں کہ وارداتوں میں تشویشناک اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ بہتر گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔شہباز شریف نے پولیس حکام سے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ دن دہاڑے ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔ ڈولفن فورس کیا کر رہی ہے؟ ایسے واقعات پولی

س کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ڈکیتی اور پانچ افراد کے قاتلوں کی جلد  گرفتاری یقینی بنائی جائے۔پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی ڈاکے جاری رہے۔جس روز شہباز شریف پولیس پر برس رہے تھے اس روز بھی کئی وارداتیں ہوئیں۔ایک شخص کو قتل بھی کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے 31 لاکھ روپے سے زائد کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 4 گاڑیاں اور 9 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ستوکتلہ کے علا قہ میں ند یم کے گھرگھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر 8 لا کھ وحد ت کالونی کے علا قہ میں ندیم کے گھر سے4 لاکھ‘ شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ پر جاوید کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون اور دیگر سامان‘ سمن آباد کے علاقہ میں مدثر کی فیملی سے 5 لاکھ‘ گارڈن ٹائون میں عمر جہانگیر اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ‘ فیصل ٹائون میں ڈاکٹر سائرہ سے 3 لاکھ کی نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون‘ سندر کے علاقہ میں مزمل سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے‘ ڈیفنس سی برکی روڈ پر واقع رضا کی دکان سے سوا لاکھ‘ گرین ٹائون میں کلیم سے 87 ہزار اور موبائل فون‘ نشتر کالونی وسیم کی دکان سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن راوی رستم پارک کے رہائشی غلام عباس کے گھر سے 27 لاکھ روپے مالیت‘ سبزہ زار جمیل ٹائون کے رہائشی سلطان بٹ کے گھر سے 22 لاکھ روپے مالیت جبکہ باغبانپورہ میں وقاص کی دکان سے 16 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے ستوکتلہ میں سے علی‘ اسلام پورہ میں فیصل‘ باغبانپورہ میں احسان‘ نولکھا میں سے بلال کی گاڑیاں جبکہ لوئر مال میں سے گلزار‘ چوہنگ میں اکرام‘ شمالی چھائونی میں جعفر‘ مصطفی آباد میں مبین‘ سمن آباد میں حسن‘ نواب ٹائون میں فہد‘ جوہر ٹائون میں عمران‘ فیکٹری ایریا میں جعفر‘ کاہنہ میں سے شفیق کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عارف سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوؤں نے افضل سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ ڈاکوؤں نے یاسین سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لئے۔ ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے موٹر سائیکل چھین لی۔ڈیفنس بی کے علاقہ بھٹہ چوک چوہنگ خورد نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر47 سالہ شخص محمد انور کو کپڑے سے ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد سر پر ہتھوڑے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ محمد انور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ شبہ ہے کہ اسے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔