لاہور کی خاتون پاسپورٹ کے بغیر دبئی پہنچ گئی،یہ کارنامہ اس خاتون نے کیسے انجام دیا؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 07:00 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ اور امیگریشن و ائیر پورٹ حکام کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ۔ ایک خاتون پاسپورٹ نہ ہونے کے باوجود لاہور سے دبئی پہنچ گئی اور کسی کو یہ معلوم نہ ہوا کہ خاتون کے پاس پاسپورٹ اس کا نہیں بلکہ اسکے بیٹے کا ہے ۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے خاتون کے اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر لاہور سے دبئی سفر کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ایف آئی اے افسروں کو انکوائری کے بعد نوکری سے برطرف کردیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر پی آئی اے کا عملہ سستی، غلطی یا کوتاہی بھی کرے تو ایف آئی اے کا عملہ کاغذات اور ٹکٹ کی مکمل جانچ پڑتال کے بغیر کسی مسافر کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دے۔ علاوہ ازیں وزیرداخلہ نے آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بغیر ویزا پاکستان لانے پر امارات ائر لائنز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔