فحش اور ڈرگ کی عادی لِنڈسے لوہان کی زندگی کا نیا سفر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 18:44 شام
لاہور(مہر ماہ رپورٹ) لنڈسے لوہان ایک امریکی اداکارہ ہے۔
وہ ایک ماڈل، گلوکارہ، نغمہ نگار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہے۔
اس نے بھی فحش فلموں میں کام کیا ،پورن انڈسٹری میں اس نے بڑی شہرت حاصل کی۔
وہ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔گزشتہ دنوں ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان نے ترکی میں شامی مہاجروں اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور انھیں دلاسہ دیا۔
استنبول ہسپتال میں زیر علاج شامی مہاجر اور اس کے بچوں سے ملاقات کی۔ یہ خاندان حلب شہر سے اپنی جانیں بچا کر ترکی پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔
لنڈسے لوہان اس دوران بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب باتیں کیں۔
انہوں نے شامی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر کھیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ہالی ووڈ کے ستارے اس اہم مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
نامور اداکارہ لنڈسے لوہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ”اسلام وعلیکم“ کے پیغام نے ایک بار پھر ان کے قبول اسلام سے متعلق چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی امریکا کے شہر نیویارک میں ہاتھوں میں قران حکیم تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر اسی قسم کی چہ مگوئیاں دوبارہ ہونے لگی ہیں جب کہ مغربی میڈیا نے لنڈسے لوہان کے قبول اسلام سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں۔
اداکارہ گزشتہ سال شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی جا پہنچیں تھیں جہاں اسکارف پہنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جس پر امریکی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب ایک بار پھر اداکارہ کے عمل نے ان کے اسلام میں داخل ہونے کی چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔
لنڈسے لوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر”اسلام و علیکم“ کا پیغام دے کر نہ صرف سب کو چونکا دیا ہے بلکہ اپنی نازیبا تصاویر بھی ہٹا دیں اور ان کے اس اقدام کو مغربی میڈیا پر باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے
جب کہ برطانوی ادارے ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ عربی زبان میں پیغام لکھنے پر مسلمانوں کی جانب سے لنڈسے لوہان کا خیرمقدم جب کہ سوشل میڈیا پر مسلمان مداحوں کی جانب سے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن اب تک اداکارہ کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
لنڈسے لوہان کے مستقبل کو اس وقت بہت بڑا جھٹکا لگاتھا جب وہ منشیات اور الکوحل کے استعمال میں بہت آگے نکل گئیں
اور ان کی یہ عادت اخبارات کی سرخیاں بنتی رہیں جس نے ان کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچایا۔
اداکارہ کی نشے کی لت کی وجہ سے ہدایت کاروں نے انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے صاف انکار کردیاتھا
اور اب تک انہیں نشے کی عادت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اب شاید ان کی نشے کی عادت بھی چھوٹ جائے۔