ایک خاتون کو تانبے کے پیالے نے مالا مال کر دیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 20:44 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): کہتے ہیں ’’دینے والا جب بھی دیتاہے،چھپڑ پھاڑکر دیتا ہے‘‘۔ برطانیہ کی ایک خاتون کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوا جو صرف دو پونڈزخرچ کرکے بیٹھے بٹھائے 21 ہزار پونڈز کی مالکن بن گئی۔ایک چیریٹی شاپ سےصرف 2 پونڈز میں تانبے کا ایک پیالہ خریدنے والی خاتون کو کچھ عرصت بعد اسی پیالے نے مالا مال کر دیا۔۔ رپورٹ کے مطابق پیتل کے خوبصورت نقش و نگارسے سجا یہ پیالہ دراصل اٹھارہویں صدی کا نایاب ترین برتن نکلا جس کا تعلق چین کی قدیم سلطنت سے ہے۔برتن کی اہمیت کا علم ہونے

پرخاتون کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ بعدازاں خاتون نے جان نکولسن اورئینٹل آکشن برتن کو نیلامی کے لیے رکھ دیا جہاں یہ پیالہ 21 ہزار پونڈز (17 لاکھ 20 ہزار 430 پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دھات کا بنا ہوا یہ پیالہ ساڑھے چار انچ چوڑا اور 455 گرام وزنی ہے، جس کی بیرونی سطح پر قدیم چینی طرز کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔ماہر آثار قدیم مارک گرانٹ کے مطابق یہ پیالہ چین کی سلطنت چنگ کے چھٹے بادشاہ قیان لانگ کے دورکا ہے جو اپنے بیٹے کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہو گیا تھا لیکن  اپنی موت (1799)  تک قیان لانگ نے تمام تر ریاستی طاقت اپنے ہاتھ میں ہی رکھی تھی