لال حویلی خالی کرانے کی آخری ڈیڈلائن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 07:21 صبح

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی زیر صدارت ٹرسٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ز کا اجلاس ہیڈ آفس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ایڈمنسٹریٹر ز کو 15مئی تک ٹارکٹ مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

مقررہ مدت تک اپنا ٹارکٹ مکمل کرنے ، قبضہ گروپوں سے زمین واگزار کروانے ،نئے ڈیلپمنٹ کے پراجیکٹ لانے، اچھے ریٹس اور بہترکارکرگی دکھانے والے ایڈمسٹریٹرز کونقد انعام اور بورڈ کی منظوری کے بعد اگ

لے ایک گریڈ میں ترقی بھی دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوبھی متروکہ وقف املاک بورڈنے لال حویلی کرنے کے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔یہ بھی یادرہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ کسی کا باپ بھی لال حویلی خالی نہیں کراسکتا