حکومت نےشیخ رشید کے کان میں لال حویلی خالی کرنے کی ٹلی بجا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 26, 2016 | 11:48 صبح


لاہو(مانیٹرنگ)متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو پندرہ دن میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا،اس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ حویلی متروکہ املاک کی ملکیت ہے، اس پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی ان کی ملکیت ہے وہ اسی میں رہیں گے اور یہیں سے انکا جنازہ اٹھے گا انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اور شہباز شریف اس حویلی میں آکر بینظیر کے خلاف تقریریں کرتے تھے اس وقت یہ میری تھی اب نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پش اپ سے خوفزدہ حکومت میں لال حویلی خالی کرانے کی ہمت نہیں۔