جے للیتا زندہ ہیں موت کی خبر افواہ ثابت ہوئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 17:53 شام

تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کو دل کا دورہ، موت کی افواہیں
 
 

چنئی(مانیٹرنگ)بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت مین اسپتال د

اخل کردیا گیا ہے جبکہ ان کی موت کی افواہیں پوری ریاست میں پھیل گئیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور بھارت کی ماضی کی معروف اداکارہ جے للیتا بخار اور ڈی ہائی ڈریشن کے باعث بائیس ستمبر  سے علیل اور اسپتال  کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھیں تاہم اتوار کے روز اسپتال  حکام نے انہیں  صحت یاب ہونے کا اعلان کیالیکن کچھ دیر کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا۔

اسپتال حکام کا ٹوئٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ انہین دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان ان کی  حالت نازک ہے۔

ادھر ریاستی گورنر  تمام مصروفیات ختم کرکے چنئی کے اسپتال پہنچ گئے۔جبکہ کی ان کی پارٹی کے سیکڑوں  کارکن اسپتال کے باہر جمع گئے ہیں اوررونا شروع کردیا۔تاحال جے للیتاکے انتقال کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔