غریبوں کے لے بری خبر: لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، سب کچھ جل کر خاکستر ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 07:52 صبح

صادق آباد(ویب ڈیسک) لنڈا بازار میں آتشزدگی، 400سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں،جائہ وقوعہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے لنڈا بازار میں لگ گئی، ضلع بھر کی فائر  بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا  تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اس آگ میں اب تک 400 سے زائد دکانیں  اور ان میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار کے اطراف میں سیکڑوں جھ

ونپڑیاں جل گئیں ہیں۔ آگ نے قریبی گوشت مارکیٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں آگ پہنچنےکے باعث سینکڑوں مرغیاں  ہلاک ہو چکی ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی 8گاڑیاں آگ بھجانےمیں مصروف ہیں۔ ادھر امدادی ٹیموں کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔