بریکنگ نیوز : پاکستان سے واپس جاتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 08:46 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں کے جھگڑے کی وجہ سے طیارے کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی۔

رپورٹ کے مطابق سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے بیجنگ جانے والی ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں کے درمیان دوران پرواز جھگڑا ہوا اور نوبت ہاتھا ہائی تک پہنچ گئی۔ بوئنگ 777 کے عملے نے مسافروں میں بیچ بچاو¿ کرانے کی کوشش کی تو ایک مسافر نے عملے سے بھی ہاتھا پائی کی کوشش کی، جس کے بعد طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اپنی تحویل میں لے لیا اور عملے کے رکن سمیت انھیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔ ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔