لندن ایئرپورٹ پر اداکارہ لنڈسے لوہان  کو کیوں روکا گیا جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 19:14 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ لنڈسے لوہان کا ترکی سے نیویارک جاتے ہوئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اسکارف اتروا دیا گیا۔ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی قبول اسلام کی خبریں مسلسل آتی رہتی ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ اداکارہ کے ترکی میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ میں اسکارف پہن کر جانے پر بھی مغربی میڈیا نے طوفان کھڑا کردیا تھا لیکن اب لندن کے ایئر پورٹ پر انہیں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کا کہنا تھا کہ ترکی سے نیویارک جاتے ہوئے جب لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر رکی تو وہاں کے عملے نے مجھے روک لیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے میرے ساتھ نسلی تعصب برتا گیا جب کہ پاسپورٹ چیک کرنے پر میرا نام پڑھنے کے بعد اہلکاروں نے مجھ سے معذرت کی لیکن اسکارف اتارنے کا کہا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کا عمل میرے ساتھ زندگی میں پہلی بار ہوا ہے جس کے باعث میں دوسری خواتین کے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہوگئی تھی جن  کے ساتھ عوامی مقامات پر یہ سب  کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان اب تک متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہیں۔اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔