لیپ ٹاپ لینے والے طلباءکی سختی آگئی، حکومت کے اعلان نے راتوں کی نیندیں اڑادیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 17:53 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کیلئے ڈگری لینے سے پہلے وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیا گیا لیپ ٹاپ دیکھانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ نہ دکھانے والے طلبہ کو ڈگری نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیر کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت دیئے گئے لیپ ٹاپ کی انٹرنیٹ پر سرعام فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈگری لینے سے پہلے لیپ ٹاپ دیکھانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اور کہا ہے کہ ڈگری لینے سے پہلے اگر لیپ ٹاپ لینے والے طلباءنے لیپ ٹاپ

نہ دیکھایا تو انہیں ڈگری جاری نہیں کی جائے گی اور اگر کسی کا لیپ ٹاپ چوری یا چھین لیا جاتا ہے تو وہ اس کی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائے اور ڈگری لینے سے پہلے وہ ایف آئی آر کی کاپی دیکھائی جائے۔