انٹرنیٹ پر بات چیت کے بعد ایسی ملاقات کہ لڑکا کہیں جانے کے قابل ہی نہ رہا۔۔۔۔۔لڑکے کے ساتھ پیش آنے والا حیرت انگیز واقعہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 21:07 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان انٹرنیٹ پر ملنے والی لڑکی سے ملاقات کے لیے ہوٹل گیا جہاں لڑکی نے اس کی وہ حالت کر دی کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہا۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر سپرنگ فیلڈ میں پیش آیا جہاں ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر اس نوجوان کی ملاقات ایشلے نامی لڑکی سے ہوئی۔ دونوں نے ایک ہوٹل میں ملنے کا وقت طے کیا اور وہاں پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق نوجوان نہانے کے لیے باتھ روم میں گیا تو ایشلے نے اسے دروازہ کھلا رکھنے کے لیے کہ

ا تاکہ وہ بھی اندر آ سکے اور دونوں مل کر نہا سکیں۔ کچھ دیر بعد ایشلے باتھ روم میں داخل ہوئی اور نہانے کی بجائے نوجوان کے کپڑے اٹھا کر باہر چلی آئی۔ اندر وہ منتظر تھا کہ کپڑے باہر رکھ کر کب واپس آئے گی لیکن اسے نہ آنا تھا نہ آئی۔ کافی دیر گزرنے کے بعد جب نوجوان نے باہر دیکھا تو کمرہ خالی تھا۔ ایشلے اس کا موبائل، پرس اور کپڑے بھی لے کر فرار ہو چکی تھی۔اب نوجوان کمرے میں برہنہ کھڑا تھا اور اس کے پاس پہننے کو اور کوئی لباس بھی نہیں تھا۔ چنانچہ اس نے اسی حالت میں ہوٹل کے فون سے پولیس کو بلایا اور انہیں اپنی ’دکھ کی بپتا‘ سنائی۔ نوجوان نے بتایا کہ ایشلے کی آنکھیں نیلی اور بال سنہرے رنگ کے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ہوٹل سے فرار ہونے کے بعد ایشلے نے اپنی ٹنڈر پروفائل بھی ڈیلیٹ کر دی تھی۔اور کسی قسم کا کوئی صبوت نہیں چھوڑا ۔لیکن پولیس اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کرے گی۔۔۔