دوران پرواز ائیرہوسٹس نے ایک ایسی چیز دیکھ  لی کہ واقعی پیروں تلے سے زمین نکل گئی ۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 21:11 شام

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی میزبانی کا مشکل کام سر انجام دینے والی خواتین صرف خوش شکل ہی نہیں ہوتیں بلکہ ذہین اور بہادر بھی ہوتی ہیں، جس کی ایک مثال امریکی ائرہوسٹس شیلیا فیڈرک ہیں، جنہوں نے اپنی حاضر دماغی اور بہادری سے ایک کمسن لڑکی کی زندگی برباد ہونے سے بچا لی۔ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شیلیا الاسکا ائیرلائن کی سیاٹل سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز میں فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ ایک نوعمر لڑکی نے ان کی توجہ کھینچ لی۔ وہ کھڑکی کے پاس والی سیٹ پر بیٹھی تھی اور اس کی عمر 14

سے 15 سال معلوم ہوتی تھی۔ شیلیا کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی پریشان حال نظر آرہی تھی لیکن اسے کے ساتھ بہترین لباس میں ملبوس بیٹھا شخص بالکل نارمل لگ رہا تھا۔ دونوں کی حالت میں اس واضح فرق نے شیلیا کو شک میں مبتلا کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی لڑکی سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتیں تو اس کے ساتھ بیٹھا مرد جواب دیتا اور لڑکی کو جواب دینے کا موقع ہی نہ دیتا جس پر ان کا شک مزید مضبوط ہوگیا۔ بالآخر وہ لڑکی کو چپکے سے یہ پیغام دینے میں کامیاب ہوگئیں کہ وہ واش روم جائے۔ شیلیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بعد جب وہ خود واش روم گئیں تو وہاں شیشے پر لکھا تھا ”میری مدد کریں۔“ انہوں نے یہ پیغام دیکھتے ہی فوری طور پر کپتان کو آگاہ کردیا،جس نے پولیس کو خبر کر دی۔ جب طیارے نے سان فرانسسکو میں لینڈ کیا تو پولیس پہلے ہی وہاں موجود تھی۔ لڑکی کے ساتھ موجود مرد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ایک انسانی سمگلر تھا۔ شیلیا کی حاضر دماغی اور فرض شناسی سے نہ صرف ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی بلکہ درندہ صفت مجرم بھی اپنے انجام کو پہنچا۔اور معصوم لڑککی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی۔