انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد پہلی ملاقات، لڑکی نے نوجوان پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا، اور وجہ ایسی بیان کی کہ سن کر ہر شخص کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل ایک برطانوی خاتون نے اپنے اغواءاور عصمت دری کی ایسی بھیانک داستان سنائی کہ ایک دنیا ہل کر رہ گئی، مگر اب حیرت انگیز انکشاف ہو ا ہے کہ یہ ایک اور خاتون سے حسد میں مبتلاءتھی اور اس سے بدلہ لینے کے لئے اس کے بھائی پر عصمت دری کے الزامات لگا دئیے۔دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا کہنا تھا کہ 34 سالہ نوجوان کولن لی کاک سے اس کی ملاقات ویب سائٹ پر ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی اور وہ اسے اپنے فلیٹ میں لے گیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ کولن لی کاک نے اسے اپنے فلیٹ میں قید کرکے جنسی غلام بنالیا اور ایک سال تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کولن کی بہن مینڈی لی کاک بھی اس پر جسمانی تشدد کرتی تھی۔ وہ اسے بالوں سے پکڑ کر فرش پر گھسیٹتی تھی اور جب زیادہ غصے میں ہوتی تھی تو باتھ روم میں لٹا کر اس پر بلیچ ڈال دیتی تھی۔اب اس کہانی کی اصلیت سامنے آئی ہے تو ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ الزامات لگانے والی خاتون ملزم قرار پانے والے شخص کولن لی کاک کی بہن مینڈی لیکاک سے اس کے مبینہ مظالم کا بدلہ لینا چاہتی تھی اور اس سے اس قدر نفرت کرتی تھی کہ اسے سبق سکھانے کیلئے اس کے بھائی کولن پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کردئیے۔ عدالتی کارروائی میں کولن لیکاک پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں، جس کے بعد اسے جنسی جرائم کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ا۔