انعامی رقم جیتنے والی برطانوی لڑکی کے ساتھ کیا ہوا۔ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 17:07 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): کروڑوں روپے کی انعامی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی آسانی سے ہاتھ آنے والی دولت سے اس قدر تنگ آ چکی ہے کہ اس نے لاٹری کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ میں جین پارک نامی لڑکی نے 17 سال کی عمر میں ایک ملین پاؤنڈ مالیت کی لاٹری جیتی، لاٹری جیتنے کے بعد شروع میں تو جین کے لئے سب اچھا رہا تاہم آہستہ آہستہ وہ بے تحاشا دولت سے اس قدر اکتا گئی کہ اس نے لاٹری کمپنی کے خلاف مقدمہ کرنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں جین پارک کا کہنا تھا کہ میں پیسے خ

رچ کرتے کرتے تھک گئی ہوں، امیر ہونے کے بعد مجھے مخلص دوست بھی نہیں ملے جبکہ میں اپنے گھر والوں کو بھی وقت نہیں دے پاتی۔ جین پارک کا مزید کہنا تھا کہ انعامی رقم جیتنے کی عمر زائد ہونی چاہیے کیونکہ چھوٹی عمر میں زیادہ پیسے ملنے سے اس کی زندگی تباہ ہو گئی ہے۔اور میں مزید خراب نہین کرنا چاہتی ۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ لاٹری جیتنے والوں کی عمر زیادہ ہونی چاہیے