خاتون نے ٹرین پر مردوں کو ایک دوسرے سے ایسی شرمناک بات کہتے سن لیا کہ فوراً تصویر کھینچ کر فیس بک پر لگادی اب وہ دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ہوں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 21:33 شام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے کے باوجود کچھ شیطان صفت ایسے بھی ہوتے ہیں کہ چھپ چھپا کر ناجائز تعلقات استوار کرنے سے کبھی باز نہیں آتے، اور اس بے حیائی پر شرمندہ ہونے کی بجائے فخریہ اس کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔ برطانیہ میں ا یک ریل گاڑی میں سفر کرنے والے کچھ ایسے ہی مردوں کی باتیں قریب بیٹھی ایک لڑکی کے کانوں میں پڑیں تو اس نے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ یہ بے شرم مرد عمر بھر کے لئے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے چپکے سے ان کی ایک تصویر

بنائی اور فیس بک پر پوسٹ کردی، جس کے ساتھ لکھا ”اگر ان لوگوں میں سے کوئی آپ کا شریک سفر ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ پچھلے دو گھنٹوں سے میں ٹرین میں ان کے ساتھ سفر کررہی ہوں اور یہ مسلسل اپنے ناجائز معاشقوں کے بارے میں باتیں کررہے ہیں۔ یہ ناصرف اس بات پر فخر کر رہے ہیں کہ اپنی بیویوں کو دھوکہ دے کر ناجائز محبوباﺅں کے ساتھ گلچھر اڑا رہے ہیں بلکہ اس بات پر بھی قہقہے لگارہے ہیں کہ ’احمق‘ بیویوں کو کچھ پتا نہیں۔“اس لڑکی کی پوسٹ فیس بک پر سامنے آتے ہی بے شمار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اسے دھڑا دھڑ شیئر کیا جانے لگا تاکہ تصویر میں نظر آنے والے بدکردار مردوں کو بے نقاب کیا جاسکے اور ان کی بدقسمت بیویوں کو بھی ان کی حقیقت معلوم ہوجائے۔ اس پوسٹ کو چند دن کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائد مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے، اور یقینا تصویر میں دکھائی دینے والے دھوکہ بازوں کی بیویوں نے بھی اسے دیکھ لیا ہو گا۔اور اب وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہا۔