چین نے دنیا کی تیز ترین گاڑی متعارف کروا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 17:46 شام

 

لاس ویگاس (شفق ڈیسک) فراڈے فیوچر جو کہ چینی ممتاز شخصیت جیا یوٹنگ کی طرف سے کی جانیوالی سرمایہ کاری کیساتھ ایک نئی کمپنی ہے، نے گذشتہ رات اپنی پہلی تجارتی گاڑی ایف ایف 91 کی رونمائی کی اور دعوی کیا کہ یہ دنیا میں تیز ترین ایکسلریٹنگ الیکٹرک کا رہے۔ لاس ویگاس میں 2017ء کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) جس کا شمار دنیا کی سب سے بڑی عالمی کنزیومر ٹیکنالوجی نمائشوں میں ہوتا ہے کہ باضابطہ افتتاح سے دو روز قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیا نے کہا اگر آپ ایک دفع ایف ایف 91 دی

کھ لیں تو آپ گیراج میں اپنی پرانی کاروں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود بخود چلنے والی کار موبیلٹی کے نئے دور میں ایک سنگ میل ہے، یہ کار ایک اسٹرانگ بیٹری پیک سے لیس ہے جو 130 کلو واٹ۔ گھنٹہ توانائی اور 1050 ہارس پاور فراہم کر سکتی ہے۔ یہ بات پرو پلشیئن انجیئرنگ کے فراڈے کے نائب صدر پیٹر سیوا گیان نے 600 شرکاء کے ایک اجتماع کو بتائی انہوں نے مزید کہا کہ یہ کار کسی چارج کے بغیر 378 میل (638.82 کلو میٹر) تک جاسکتی ہے اور 2.39 سیکنڈ میں صفر سے لے کر 60 میل فی گھنٹہ (0 سے لے کر 104 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اور گاڑی ایسا نہیں کر سکتی۔