گلوکارہ لتا منگیشکر کو 2017 کے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 19:10 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کو 2017 کے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 81 سالہ لتا منگیشکرکو فلم نگری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیا پیسفک برانڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے لیجنڈری ایوارڈ دیا گیا ہے۔گلوکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ایوارڈ کے ہمراہ اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایوارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے۔ اور آج بھی اس کی گلو کاری

کو میوزک کی دنیا میں وہی مقام حاصل ہے جو پہلے تھا۔