”میرے ماں ، باپ ، سب کچھ آپ پر قربان“ حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو یہ ادارہ فوراََ کرے‘ عدالت کا بڑا حکم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 09:44 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میرے ماں باپ ،جان اور نوکری سب اللہ کے رسولپر قربان ہوجائیں ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنیوالے دہشت گرد ہیں۔ منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے کیس کا حکم لکھواتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میرے ماں باپ،جاناور نوکری سب اللہ کے رسول پر قربان ہوجائیں۔جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ جو بھی لوگ ایسا مواد اپ لوڈ کرتے ہیں
میں آج انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہوں۔ا

نہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر کیا اقدامات کیے ،معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑ سکتا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تماشہ دیکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی اگر پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو (آج)بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے پیجز بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں۔ انہوں نے کہا یہ کام جلد از جلد ہونا چاہیے