آف شور کمپنیاں بنانے اور چلانے کی ماہر لاءفرم موزیک فونسیکا کو جرمانہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 16, 2016 | 07:16 صبح
روڈ ٹاﺅن(مانیٹرنگ )آف شور کمپنیاں بنانے اور چلانے کی ماہر لاءفرم موزیک فونسیکا کے مقامی یونٹ پر 4لاکھ 40ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈز کے مالیاتی سروسز کمیشن نے لاءفرم موزیک فونسیکا کے مقامی یونٹ پر 4لاکھ 40ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ۔ ورجن آئی لینڈ کے مالیاتی ریگولیٹر نے اپریل میں پاناما لیکس کے بعد موزیک فونسیکا کی تحقیقات کیں ،مالیاتی ریگولیٹر نے کہاہے کہ صارفین کی شناخت اور ریکارڈ ز پر بھی موزیک فونسیکا کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ۔