آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری،درجہ حرارت 900ڈگری سینٹی گریڈ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 15, 2017 | 17:52 شام
ہوائی(مانیٹرنگ)امریکی ریاست ہوائی کےآتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ہوائی کے بگ آئی لینڈ سے لاوابہہ کرسمندر میں شامل ہو رہا ہے،آتش فشاں کے دہانے پر آگ کی شکل میں گول دائرہ بھی نمایاں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاوے کے اخراج سے ارد گرد کی آبادیوں کو خطرہ نہیں ہے ، لاوے کے ساتھ دھویں کا اخراج بھی دیکھا جاسکتا ہے، لاواکا درجہ حرارت 900 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے ۔